Loading
سیشن کورٹ میں پیشی پر آئے ملزمان پر کمرہ عدالت میں مدعی پارٹی نے حملہ کردیا، تشدد کے نتیجے میں ملزم عامر بے ہوش ہوگیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق ملزمان عبوری ضمانت کے لیے سیشن کورٹ کے کمرہ عدالت میں موجود تھے، جہاں ان کی جانب سے محمد خورشید ایڈووکیٹ پیش ہوئے۔
دورانِ سماعت فاضل جج کی موجودگی میں مدعی پارٹی کے 15 سے 20 افراد نے ملزمان پر تشدد شروع کردیا۔
واضح رہے کہ ملزمان کے خلاف تھانہ کاہنہ میں مقدمہ درج تھا۔ کمرہ عدالت میں سماعت کے دوران مدعی پارٹی نے حملہ کیا، جس پر تھانہ اسلام پورہ کی پولیس موقع پر پہنچ گئی۔
واقعے کے بعد ریسکیو 1122 نے کمرہ عدالت سے زخمی ملزم کو اسپتال منتقل کردیا۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل