Loading
کاہنہ پولیس نے بیوی پر تیزاب پھینکنے کے الزام میں شوہر انصاف علی کو اس کی بیٹی سمیت گرفتار کرلیا، دونوں ملزمان کو فیصل آباد سے حراست میں لیا گیا۔
پولیس کے مطابق ملزمان خاتون پر تیزاب پھینکنے کے بعد فرار ہوگئے تھے، واقعہ روہی نالہ کے قریب پیش آیا جہاں فیکٹری سے چھٹی کے بعد گھر جانے والی ماں اور بیٹے کو تیزاب گردی کا نشانہ بنایا گیا۔
تیزاب سے خاتون کی گردن، کمر اور دونوں ٹانگیں جبکہ بچے کا دایاں بازو متاثر ہوا۔ متاثرہ ماں اور بیٹے کا جنرل اسپتال میں علاج جاری ہے۔
پولیس کے مطابق متاثرہ خاتون کی درخواست پر مقدمہ نمبر 9358/26 درج کیا گیا ہے۔ گرفتار ملزم انصاف علی سے تفتیش جاری ہے جبکہ اس کی بیٹی بھی زیر حراست ہے۔
ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کی خواتین کے تحفظ سے متعلق ریڈ لائن پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا اور خلاف ورزی کرنے والوں سے سختی سے نمٹا جائے گا۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل