Tuesday, November 03, 2026
 

نیپال میں ایورسٹ بیس کیمپ کے قریب دو ہیلی کاپٹر آپس میں ٹکرا گئے، ویڈیو وائرل

 



کھٹمنڈو: نیپال کے پہاڑی علاقے ایورسٹ میں بیس کیمپ کے قریب دو ہیلی کاپٹر لینڈنگ کی کوشش کے دوران آپس میں ٹکرا گئے، جس کے نتیجے میں ایک غیر ملکی مسافر ہلاک اور ایک شخص زخمی ہوگیا۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق حادثہ مقامی وقت کے مطابق صبح تقریباً 8 بج کر 15 منٹ پر نیپال کے علاقے پھیریچے میں پیش آیا۔ دونوں ہیلی کاپٹرز فش ٹیل ایئر اور ایئر ڈائنسٹی نامی کمپنیوں کے زیرِ آپریشن تھے اور لینڈنگ کی کوشش کررہے تھے کہ آپس میں ٹکرا گئے۔ حادثے کے نتیجے میں ایک غیر ملکی مسافر جان کی بازی ہار گیا، جبکہ ایک دوسرا شخص زخمی ہوا۔ واقعے کے بعد امدادی کارروائیاں شروع کردی گئیں۔ حکام کی جانب سے ہیلی کاپٹروں کے ٹکرانے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔ ابتدائی اطلاعات میں حادثے کی حتمی وجہ سامنے نہیں آئی، جبکہ دونوں ہیلی کاپٹروں کو پہنچنے والے نقصان اور متاثرہ افراد کی مزید تفصیلات بھی جاری نہیں کی گئیں۔ TWO HELICOPTERS COLLIDE NEAR EVEREST BASE CAMP; ONE FOREIGNER KILLED Scary footage this morning. Two helicopters operated by Fishtail Air and Air Dynasty collided while attempting to land at Pheriche in Nepal’s Everest region One foreign passenger was killed and another… pic.twitter.com/FjIhxVdr5D — Subodh Kumar (@kumarsubodh_) November 3, 2026 نیپال کا ایورسٹ خطہ کوہ پیماؤں اور سیاحوں کے لیے اہم مقام ہے، جہاں دشوار گزار پہاڑی راستوں اور بلند مقامات تک رسائی کے لیے ہیلی کاپٹر استعمال کیے جاتے ہیں۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل