Tuesday, November 03, 2026
 

ٹانک میں پولیو ورکرز اغوا، مہمند میں فائرنگ سے ڈیوٹی پر مامور 2پولیس اہلکار شہید

 



ضلع ٹانک میں پولیس ورکرز کے اغواء کے بعد مہمند میں پولیو ٹیم پر حملے کے دوران دو پولیس اہلکار شہید ہوگئے۔ پولیس ذرائع کے مطابق مہمند تھانہ پنڈیالی کی حدود، بمقام تمانزئی، پولیو مہم کے دوران پولیو ٹیم پر نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کی۔ ڈی پی او مہمند رضا محمد خان کے مطابق فائرنگ کے واقعے میں دو اہلکار شہید ہوئے اور ایک اہلکار معمولی زخمی ہے جبکہ واقعے میں ایک دہشت گرد زخمی ہوا۔ فائرنگ سے شہید پولیس اہلکاروں میں ظہور اور عربی جبکہ زخمی میں صابر شامل ہیں۔ واقعے کے بعد سرچ آپریشن جاری ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل