Tuesday, November 03, 2026
 

سابق سینیٹر مشتاق احمد کی اہلیہ نے خلع لے لی، عدالت سے ڈگری جاری

 



فیملی کورٹ نے سابق سینیٹر مشتاق احمد اور ان کی اہلیہ حمیرا طیبہ کے درمیان نکاح، خلع کی بنیاد پر ختم کرتے ہوئے ڈگری جاری کردی۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں فیملی کورٹ کی جج امبرین اقبال نے حمیرا طیبہ کے حق میں خلع کی ڈگری جاری کی۔ عدالت کے مطابق خاتون شوہر کے ساتھ مزید ازدواجی زندگی گزارنے پر آمادہ نہیں تھیں، عدالت میں مصالحت کی کوششیں بھی کامیاب نہ ہوسکیں۔ عدالت کے مطابق خاتون نے اپنے بیان حلفی میں شوہر کے ساتھ رہنے سے انکار کیا۔ خلع کی بنیاد پر نکاح ختم کرنے کا حکم دیتے ہوئے عدالت نے قرار دیا کہ حق مہر کے حوالے سے دونوں فریقوں  کا ایک دوسرے پر کوئی دعویٰ نہیں ہے۔ بچوں کے نان نفقہ، غیر شادی شدہ بیٹیوں کے اخراجات اور دیگر استدعاؤں سے متعلق باقی دعویٰ واپس لینے پر خارج کردیا گیا۔ عدالت نے خلع کی ڈگری کی مصدقہ نقل شوہر اور متعلقہ یونین کونسل کو بھجوانے کا حکم بھی دیا۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل