Tuesday, November 03, 2026
 

سرگودھا: موٹر سائیکل دینے سے انکار پر پوتے کے ہاتھوں دادا قتل، دادی زخمی

 



پنجاب کے شہر سرگودھا میں پوتے نے ساتھیوں کے ساتھ مل کر  دادا کو قتل جب کہ دادی کو زخمی کر دیا۔ رپورٹ کے مطابق سرگودھا پولیس نے کہا کہ قتل کا واقعہ سرگودھا کے قصبے اجنالہ میں پیش آیا۔ پولیس نے بتایا ہے کہ موٹر سائیکل دینے سے انکار پر دادا اور پوتے کے درمیان تلخ کلامی ہوئی تھی۔ پولیس کے مطابق واردات کے بعد ملزم جائے وقوع سے فرار ہو گیا، ملزم اور اس کے 2 ساتھیوں کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل