Tuesday, November 03, 2026
 

پاک فضائیہ بین الاقوامی اسکواش میں پاکستان کا تاریخی مقام دوبارہ بحال کرنے کیلیے پیش پیش

 



پاک فضائیہ بین الاقوامی اسکواش میں پاکستان کا تاریخی مقام دوبارہ بحال کرنے کے لیے پیش پیش ہے۔ تفصیلات کے مطابق 23ویں ایشین ٹیم اسکواش چیمپئن شپ 2026 کا آج سے اسلام آباد میں باقاعدہ آغاز ہوگا۔ ایشیائی اسکواش چیمپئن شپ کا انعقاد مصحف اسکواش کمپلیکس میں پاکستان اسکواش فیڈریشن کے زیرِاہتمام ہوگا۔ چیمپئن شپ میں مردوں کی 6 ٹیمیں 24 کھلاڑیوں کیساتھ جبکہ خواتین کی 5 ٹیمیں 20 کھلاڑیوں کے ساتھ شریک ہوں گی۔ چیمپئن شپ میں 36 غیر ملکی کھلاڑیوں سمیت 12 آفیشلز اور 10 ٹیکنیکل ڈیلیگیٹس حصہ لے رہے ہیں۔ 23ویں ایشین ٹیم اسکواش چیمپئن شپ کے فائنل مقابلے 7 نومبر کو کھیلے جائیں گے۔ چیمپئن شپ پاکستانی نوجوان کھلاڑیوں کو بین الاقوامی سطح پر صلاحیتوں کے اظہارکا اہم موقع فراہم کرے گی۔  

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل