Loading
ضلع کچہری نے خاتون اے ایس پی کو نامناسب پیغامات بھیجنے کے مقدمے میں سی ایس پی افسر بشارت علی کی درخواست ضمانت منظور کرلی۔
جوڈیشل مجسٹریٹ نے ملزم کو ضمانتی مچلکوں کے عوض رہا کرنے کا حکم دے دیا، ملزم کی جانب سے زاہد نذیر ایڈووکیٹ نے عدالت میں دلائل دیے۔
خاتون اے ایس پی افراء زاہد نے سی ایس پی افسر بشارت علی کے خلاف مقدمہ درج کروایا تھا جس کی تحقیقات این سی سی آئی اے کر رہی ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل