Tuesday, November 03, 2026
 

مسٹر پتلو کے پروگرام کے اجازت نامے کی اصل شرائط سامنے آگئیں، انتظامیہ کی غفلت پر سوالات

 



فراز گراؤنڈ میں مسٹر پتلو کے پروگرام سے متعلق اجازت نامے کی اصل شرائط سامنے آگئیں، جن کے مطابق منتظمین محفل سماع کے انعقاد کے مجاز تھے، تاہم انعامات کے لیے ہزاروں افراد جمع کر لیے گئے۔ ڈپٹی کمشنر اور ڈی پی او نے اجازت نامے کی شرائط اور حفاظتی انتظامات سے متعلق اہم نکات واضح کرتے ہوئے منتظمین کی ذمہ داریوں پر سوالات اٹھا دیے۔ ڈی پی او کے مطابق شہر کی حفاظت اور نظم و ضبط برقرار رکھنے کی ذمہ داری پروگرام کے منتظم پر عائد ہوتی تھی۔ اجازت نامے کی شرائط کے تحت منتظمین کو رضاکاروں یا نجی سیکیورٹی کے ذریعے داخلی سیکیورٹی یقینی بنانا ضروری تھا، جبکہ ہنگامی اخراج کے راستے کھلے اور ہر قسم کی رکاوٹ سے پاک رکھنا بھی ان کی ذمہ داری تھی۔ دوسری جانب پولیس نے انصر جٹ عرف مسٹر پتلو کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارنے شروع کر دیے ہیں۔ پولیس کے مطابق ملزم کی گرفتاری کے لیے کوششیں جاری ہیں۔ واضح رہے کہ چند روز قبل محفل سماع کے پروگرام کے دوران بھگدڑ مچنے کے باعث دو افراد زندگی کی بازی ہار گئے تھے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل