Loading
تھائی لینڈ میں گالف ٹورنامنٹ کے دوران افسوسناک حادثے میں نوعمر گولفر آسمانی بجلی کی زد میں آ کر ہلاک ہوگیا۔
مقامی ذرائع کے مطابق گولفر ٹورنامنٹ میں شریک تھا کہ اچانک شدید موسم کے دوران بجلی گر گئی، جس کی زد میں آکر وہ شدید متاثر ہوا۔
اسے فوری طور پر طبی امداد فراہم کرنے کی کوشش کی گئی، تاہم وہ جانبر نہ ہوسکا۔
واقعے کے بعد ٹورنامنٹ کے منتظمین اور دیگر کھلاڑیوں میں تشویش پھیل گئی۔ حکام نے گرج چمک اور آسمانی بجلی کے خطرے کے پیش نظر کھلے میدانوں میں کھیلوں کی سرگرمیوں کے دوران حفاظتی اقدامات کی اہمیت پر زور دیا ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل