Tuesday, November 03, 2026
 

پاکستان نے چاول برآمدات میں ویتنام کو پیچھے چھوڑ کر تیسری پوزیشن حاصل کرلی

 



خلیجی خطے میں کشیدگی اور عالمی بحری راستوں کی رکاوٹوں کے باوجود پاکستان کی چاول برآمدات میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ ستمبر 2026 میں پاکستان نے تاریخی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے چاول کی برآمدات میں دنیا کے تیسرے بڑے برآمد کنندہ ملک ویتنام کو پیچھے چھوڑ دیا۔  اس ماہ پاکستان نے 4 لاکھ 20 ہزار ٹن چاول برآمد کیے، جبکہ ویتنام کی برآمدات 3 لاکھ 37 ہزار ٹن رہیں۔ امریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی اور خلیجی خطے میں بحری رکاوٹوں کے باوجود عالمی منڈی میں پاکستانی باسمتی چاول کی طلب برقرار رہی۔ مالی سال 2026-27 کی پہلی سہ ماہی کے دوران پاکستان کی چاول برآمدات کے حجم میں 51 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ جولائی سے ستمبر 2026 کے دوران چاول کی برآمدات سے حاصل ہونے والے زرمبادلہ میں بھی 37 فیصد اضافہ ہوا ہے۔  

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل