Tuesday, November 03, 2026
 

کم کارڈیشین نے اپنی صلاحیتوں پر سوال اٹھانے والوں کو دلچسپ جواب دے دیا

 



امریکی ریئلٹی ٹی وی اسٹار، اداکارہ اور کاروباری شخصیت کم کارڈیشین نے ہالی ووڈ میں اپنے مستقبل، اداکاری اور صلاحیتوں سے متعلق کھل کر بات کر دی۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق کم کارڈیشین نے حالیہ انٹرویو میں کہا کہ وہ زندگی میں نئی چیزیں سیکھنے اور خود کو چیلنج کرنے پر یقین رکھتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر انسان ہر کام میں پہلے ہی ماہر ہو اور ہمیشہ اپنے آرام دہ ماحول میں رہے تو پھر زندگی میں آگے بڑھنے اور کچھ نیا سیکھنے کا موقع کیسے ملے گا؟ کم کارڈیشین کے مطابق وہ اپنے اردگرد ایسے باصلاحیت افراد کو رکھنا چاہتی ہیں جو ان سے زیادہ تجربہ رکھتے ہوں، تاکہ وہ ان سے سیکھ سکیں۔ اداکارہ کی ساتھی فنکارہ سارہ پالسن نے بھی ان کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ کم نہایت مہربان، فراخ دل اور نئی چیزیں سیکھنے کے لیے ہمیشہ تیار رہتی ہیں۔ دوسری جانب کم کارڈیشین ماضی میں اپنی صلاحیتوں پر سوال اٹھانے والوں کو بھی جواب دے چکی ہیں۔ انہوں نے کہا تھا کہ اگرچہ وہ گلوکاری یا رقص نہیں کرتیں، لیکن مصنوعات کو مقبول بنانے اور کاروباری کامیابی حاصل کرنے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل