Loading
بھارتی ریاست مہاراشٹر میں دوست کو قتل کرکے لاش ٹھکانے لگانے والا شخص 20 روز تک مقتول کے خوابوں سے پریشان رہنے کے بعد خود پولیس کو گرفتاری دینے تھانے پہنچ گیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ 9 اکتوبر کو مہاراشٹر کے شہر ڈومبیولی کے علاقے موتھا گاؤں میں پیش آیا جہاں وشال کدم اور پربھو کارکاڈے نامی دو قریبی دوست اکٹھے بیٹھ کر شراب پی رہے تھے کہ معمولی بات پر دونوں میں جھگڑا ہوگیا۔
اس دوران پربھو نے طیش میں آکر وشال کو لاتوں اور گھونسوں سے تشدد کا نشانہ بنایا جس سے اس کی موقع پر ہی موت واقع ہوگئی۔
ملزم نے اپنے مالک مکان سندیش مہاترے کی مدد سے لاش کو بوری میں بند کیا اور رات کے وقت نالے کے قریب ایک ویران مقام پر پھینک دیا۔
ملزم نے ابتدا میں شہر سے فرار ہونے کا منصوبہ بنایا تھا تاہم قتل کے بعد مسلسل 20 راتوں تک اسے مقتول دوست کے خواب آتے رہے اور وہ سو نہیں سکا۔
بالآخر ذہنی پریشانی اور پچھتاوے کے باعث اس نے تھانے پہنچ کر اپنے جرم کا اعتراف کرلیا۔ وہ تھانے میں اقبال جرم کرتے ہوئے پھوٹ پھوٹ کر رونے لگا تھا۔
پولیس نے مرکزی ملزم پربھو اور لاش ٹھکانے لگانے اور شواہد چھپانے میں مدد دینے والے مالک مکان کو بھی گرفتار کرلیا۔
ہولیس نے آج دونوں مزلمان کو عدالت میں پیش کرکے چار روزہ جسمانی ریمانڈ حاصل کرلیا پولیس واقعے کی اصل وجہ اور واردات میں مالک مکان کے کردار کی مزید تحقیقات کر رہی ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل