Tuesday, November 03, 2026
 

اسحاق ڈار سے جماعت اسلامی کے وفد کی ملاقات؛ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر تبادلہ خیال

 



نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے جماعت اسلامی پاکستان کے وفد نے ملاقات کی، جس میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں، عوام کو ریلیف فراہمی کے لیے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ترجمان دفترخارجہ کے مطابق نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے جماعت اسلامی کے وفد نے نائب امیر لیاقت بلوچ کی سربراہی میں ملاقات کی، جس میں ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں اور عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے اقدامات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ ملاقات میں کم آمدنی والے شہریوں پر معاشی بوجھ کم کرنے اور عام آدمی کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے قابل عمل تجاویز پر گفتگو ہوئی۔ Held a meeting with a delegation of Jamaat-e-Islami (JI) led by Mr. Liaquat Baloch today to discuss petroleum prices in the country. https://t.co/PzXf4XGmNs — Ishaq Dar (@MIshaqDar50) November 3, 2026 اعلامیے میں کہا گیا کہ دونوں فریقین نے توانائی کی قیمتوں اور عوامی ریلیف سے متعلق آئندہ کے لائحہ عمل کی تیاری کے لیے آنے والے دنوں میں مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔ اس موقع پر نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا کہ حکومت عوامی فلاح و بہبود کو ترجیح دینے اور عالمی معاشی چیلنجز کے باوجود عام شہریوں کو سہولت فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ قومی معاشی چیلنجز سے مؤثر انداز میں نمٹنے کے لیے سیاسی جماعتوں کے درمیان مسلسل مکالمہ اور مشاورت انتہائی اہم ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل