Loading
وفاقی وزیر علی پرویز ملک نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید کمی کی خوش خبری سنادی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ اور وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک نے مشترکہ پریس کانفرنس میں کہا کہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں کم ہوئیں ہیں جس کے اثرات عوام کو ریلیف کی صورت میں منتقل کیے جائیں گے۔
وزیرپیٹرولیم نے کہا کہ خطے کی صورتحال کی وجہ سے دنیا مشکل وقت گزر رہی ہے، آج پوری دنیا پر مشکل وقت ہے مگر وزیراعظم کی ہدایات واضح ہیں کہ کمزور طبقے کو زیادہ سے زیادہ سہولت فراہم کی جائے۔
علی پرویز ملک نے کہا کہ جمعہ کو پیٹرول کی قیمتوں کو ریفائنریوں کی مدد سے بڑھنے سے روکا گیا جبکہ عالمی منڈی میں قیمتوں میں کمی کا فائدہ عوام تک پہنچائیں گے جبکہ معاشی صورت حال کو دیکھتے ہوئے عوام کو ہر ریلیف اقدامات دیں گے۔
انہوں نے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق آج بھی اچھی خبر آئے گی۔
انہوں نے کہا کہ ملک میں ایک کروڑ گیس کے کنکشن ہے، جہاں پر پائپ گیس نہیں ہے وہاں پر لوگ ایل پی جی استعمال کرتے ہیں، عوام کوریلیف اسکیم کے تحت 130ارب روپے کی سبسڈی دی گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ چند عناصر نے ایل پی جی گیس کے نرخوں کے حوالے سے منافع خوری کرنے کی کوشش کی، ایل پی جی کی مقامی طور پر 2ہزار سے 2500ٹن پیداوار ہے، خطے میں چیلنجز کے باعث ایل این جی کی درآمد میں مشکلات پیش آ رہی ہیں۔
علی پرویز ملک نے کہا کہ توانائی سکیورٹی سے متعلق اپنے انفراسٹرکچر کو مضبوط بنا رہے ہیں، سردیوں میں گیس کی فراہمی کے لیے حکمت عملی پر کام کررہے ہیں اور پوری کوشش ہے کہ سردیوں میں عوام کو مناسب قیمت پر گیس کی فراہمی ممکن بنائیں۔
وفاقی وزیرپیٹرولیم نے کہا کہ مسابقتی عمل کے ذریعے سستے ایندھن کی درآمد حکومت کی ترجیح ہے، ایندھن کی 70 فیصد ضروریات درآمد کرتے ہیں، ایندھن درآمد کرنے والی کمپنیاں نرخ اپنی ویب سائٹ پرجاری کریں گی، ایل پی جی کا ہارڈ ایریا کے کوٹے کی منصفانہ تقسیم کو یقینی بنایا جائے گا۔
اُن کا کہنا تھا کہ تیل کی طرح گیس میں بھی کمزور طبقے کو ریلیف کی فراہمی کے لیےاقدامات اٹھا رہے ہیں جبکہ گیس کے شعبے میں ریلیف کی فراہمی کے لیے بی آئی ایس پی سے مدد لیں گے، مسابقتی عمل سے ہمیشہ صارف کا فائدہ ہوا ہے۔
علی پرویز ملک نے کہا کہ ایل پی جی مارکیٹ میں شرارتی لوگوں نے فائدہ اٹھایا، ملک کے مختلف شہروں میں 800 روپے فی کلو تک ایل پی جی کی شکایت آرہی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ جو بھی کمپنی جس نرخ پر ایل پی جی لائے گی وہ اپنے ویب سائٹ پر لگائے گی۔ وزیراطلاعات نے کہا کہ وزیر اعظم نے اس پورے کراسسز میں عوام کو ترجیح دی اور تیل کی قیمتوں میں سبسڈی دی گئی، وزیر اعظم نے عوام کی آسانی کے لیے بڑا فیصلہ کیا، ایل پی جی سیکٹر میں اب مقابلہ ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ تاریخ میں پہلی بار ریفائنریوں سے پیسے لیکر عوام کو دی گئی، وزیر اعظم نے عوام 130 ارب روپے کی سبسڈی دی۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل