Loading
نیشنل کرائم انوسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) نے اسلام آباد میں کامیاب کارروائی کرتے ہوئے بچوں سے جنسی زیادتی کا مٹیریل بنانے، رکھنے اور پھیلانے میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
این سی سی آئی اے ذرائع نے بتایا کہ کارروائی کے دوران گرفتار ملزمان ساجد علی اور اسد سیف واٹس ایپ اور ٹیلی گرام کے ذریعے قابل اعتراض مواد کی ترسیل میں ملوث پائے گئے، ایک ملزم اسد سیف اپنے ہی بچے کے حوالے سے قابل اعتراض مواد بنانے اور پھیلانے میں ملوث نکلا۔
ذرائع نے بتایا کہ ملزم اسد سیف کو گرفتار کر لیا گیا ہے اور ملزم جسمانی ریمانڈ پر ہے۔
این سی سی آئی اے ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ دوسرے ملزم ساجد علی کے قبضے سے جرم میں استعمال ہونے والے 2 موبائل فونز برآمد ہوئے ہیں۔
اس ضمن میں بتایا گیا کہ ملزمان کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اور مزید تفتیش جاری ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل