Loading
بھارتی اداکار رنبیر کپور نے ہندی فلم انڈسٹری کے لیے ’بالی ووڈ‘ اور دیگر علاقائی فلمی صنعتوں کے لیے ’ٹالی ووڈ‘ جیسی اصطلاحات استعمال کرنے پر اعتراض کیا ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ وہ خود کو بالی ووڈ اداکار کہلوانے کے بجائے بھارتی سنیما کا نمائندہ سمجھنا پسند کریں گے۔
برطانوی میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں رنبیر کپور نے بتایا کہ ’بالی ووڈ‘ کا نام ہالی ووڈ کی طرز پر بنایا گیا۔ ان کے مطابق جب شہر بمبئی کہلاتا تھا تو اس سے ’بالی ووڈ‘ کی اصطلاح نکلی، جبکہ تیلگو فلم انڈسٹری کے لیے ’ٹالی ووڈ‘ سمیت مختلف صنعتوں کے الگ نام رکھ دیے گئے۔
اپنی آنے والی بڑے بجٹ کی مذہبی فلم کی تشہیر کے سلسلے میں لندن میں موجود اداکار نے کہا کہ بھارت مختلف ثقافتوں، زبانوں اور ریاستوں پر مشتمل ملک ہے، لیکن فن تخلیق کرنے کی کوشش سب کی مشترکہ ہے۔
رنبیر کے مطابق فن کی کوئی سرحد نہیں ہوتی اور اگر کہانی اپنی ثقافت اور روایات سے جڑی ہو اور سچائی سے بیان کی جائے تو وہ دنیا بھر کے لوگوں کے دلوں تک پہنچ سکتی ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل