Tuesday, November 03, 2026
 

شاہ رخ خان کی سالگرہ پر سلمان خان کا پیغام، کنگ خان کا دلچسپ جواب

 



بالی ووڈ اداکار سلمان خان نے اپنے قریبی دوست شاہ رخ خان کو 61ویں سالگرہ پر منفرد انداز میں مبارک باد دی، جس کے جواب میں کنگ خان نے بھی دوستانہ نوک جھونک کی۔ دونوں ستاروں کی گفتگو سوشل میڈیا پر مداحوں کی توجہ حاصل کر رہی ہے۔ سلمان خان نے انسٹاگرام اسٹوری پر شاہ رخ خان کی آنے والی فلم ’کنگ‘ کے گانے ’تو مل جائے‘ کی ویڈیو شیئر کی۔ انہوں نے پیغام میں شاہ رخ کو سالگرہ کی مبارک باد دیتے ہوئے لکھا کہ وہ ہمیشہ جوان رہیں، یہی ان کی دعا ہے۔ شاہ رخ خان نے جواب میں سلمان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے پہلے بتایا تھا کہ بغیر شرٹ کے ان کی باڈی اچھی لگتی ہے، اسی لیے انہوں نے محنت کی۔ کنگ خان نے پیغام کے آخر میں سلمان کے لیے محبت کا اظہار بھی کیا۔ سالگرہ کے موقع پر شاہ رخ خان نے ممبئی میں اپنی رہائش گاہ ’منت‘ پر مداحوں کےلیے اپنا دستخط کیا ہوا خط بھی چھوڑا۔ ان کی سالگرہ کے موقع پر فلم ’کنگ‘ کے نئے ٹیزرز بھی جاری کیے گئے۔ سدھارتھ آنند کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ’کنگ‘ میں شاہ رخ خان کے ساتھ دیپیکا پڈوکون، سہانا خان، ابھیشیک بچن اور دیگر فنکار شامل ہیں۔ فلم 24 دسمبر 2026 کو سینما گھروں میں ریلیز ہونے والی ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل