Wednesday, November 04, 2026
 

جمرود میں مسلح افراد نے پولیو سپروائزر کو اغوا کرلیا

 



جمرود کے علاقے چپری سے پولیو سپروائزر کو نامعلوم مسلح افراد نے اغوا کرلیا۔ ڈی پی او وقار احمد کے مطابق پولیو سپروائزر جلیل خان انسداد کو پولیو مہم کے دوران نامعلوم مسلح افراد کی جانب سے اغواء کیا اور نامعلوم مقام پر لے گئے ہیں۔ پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور اہم راستوں پر ناکہ بندی کرلی گئی ہے۔ ڈی پی او کا کہنا ہے کہ مغوی سپروائزر کی بازیابی کے لئے کوششیں جاری ہیں، ضلع بھر میں گزشتہ روز سے سات روزہ انسداد پولیو مہم جاری ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل