Loading
حکومت نے انسداد دہشتگردی کےلیے انٹیلی جنس آپریشنز کا دائرہ کار بڑھانے کا فیصلہ کرلیا۔
رپورٹ کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف کی زیر صدارت قومی اور داخلی سلامتی سے متعلق اجلاس ہوا جہاں گورنر خیبر پختونخوا فیصل کنڈی نے مختلف شعبوں میں اب تک کے اقدامات پر تفصیلی بریفنگ دی۔
اجلاس میں خیبر پختونخوا کے 12 اضلاع میں امن و امان کی صورت حال کا جائزہ لیا گیا، ذرائع کے مطابق اے آر ڈی سی کی اب تک کی کارکردگی بھی زیر غور آئی۔
وزیراعظم نے وفاقی اور صوبائی اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے درمیان کوآرڈی نیشن بہتر بنانے کی ہدایت کی، اجلاس میں وفاق کی طرف سے خیبر پختونخوا کےلیے 160 ارب کے پیکیج پر عمل درآمد کا بھی جائزہ لیا گیا۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل