Loading
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے گیانا میں آئی ایم سی اوور 40 کرکٹ ورلڈ کپ جیتنے پر پاکستان ٹیم کو مبارکباد پیش کی ہے۔
محسن نقوی نے کہا کہ گیانا کے میدان میں ورلڈکپ جیتنا پاکستان کے لیے ایک اعزاز ہے، قومی ٹیم نے فائنل میں آسٹریلیا کو شکست دے کر پاکستان کا نام روشن کیا۔
انہوں نے کہا کہ ٹورنامنٹ میں 15 عالمی ٹیموں کی موجودگی کے باوجود پاکستانی کھلاڑیوں نے بہترین کارکردگی دکھائی۔
چیئرمین پی سی بی کا کہنا تھا کہ پاکستان میں ویٹرنز کرکٹ کے فروغ اور اس شاندار کامیابی پر فواد اعجاز خان اور پاکستان ویٹرنز کرکٹ ایسوسی ایشن کی کاوشیں قابلِ تحسین ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ تمام کھلاڑیوں اور مینجمنٹ کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتا ہوں۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل