Wednesday, November 04, 2026
 

بلوچستان؛ خواتین کو کاروباری مواقع فراہم کرنے کیلیے پہلی خصوصی نمائش کا انعقاد

 



کوئٹہ میں بلوچستان کی خواتین کو کاروباری مواقع فراہم کرنے کے لیے پہلی خصوصی نمائش کا انعقاد کیا گیا، جس میں کاروباری خواتین نے بھرپور شرکت کی۔ بلوچستان بھر سے کاروباری خواتین نے اس 2 روزہ نمائش میں شرکت کی، جہاں انہوں نے روایتی بلوچی ہینڈی کرافٹس اور ملبوسات سجائے۔ نمائش میں روایتی بلوچی اور پشتون ملبوسات شہریوں کی خصوصی توجہ کا مرکز بن گئے۔ کاروباری خواتین نے 100 سے زائد اسٹالز پر دستکاری، نفیس ہینڈ بیگز، پرس اور دیگر مصنوعات پیش کیں۔ شرکا نے اس نمائش کو خواتین کے لیے کاروباری مواقع فراہم کرنے کی جانب ایک خوش آئند قدم قرار دیا۔ شرکا کا کہنا تھا کہ ایسی نمائشیں بلوچستان کی خواتین کی حوصلہ افزائی، خود اعتمادی میں اضافے اور کاروبار کے فروغ میں مددگار ثابت ہوں گی۔  

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل