Wednesday, November 04, 2026
 

ویرات کوہلی نے ون ڈے کرکٹ میں کبھی نہ ٹوٹنے والا ناقابلِ یقین ریکارڈ قائم کردیا

 



بھارت کے اسٹار بیٹر ویرات کوہلی نے نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ون ڈے میچ میں ایک اور بڑا عالمی اعزاز اپنے نام کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق 37 سالہ بھارتی کرکٹر ون ڈے انٹرنیشنل میں نمبر تین کی پوزیشن پر 13 ہزار رنز مکمل کرنے والے دنیا کے پہلے کھلاڑی بن گئے ہیں۔ ???? pic.twitter.com/lk7EKMxjR5 — Cricinfo (@cricinfo) November 4, 2026 آکلینڈ کے ایڈن پارک میں کھیلے گئے سیریز کے افتتاحی مقابلے میں کوہلی کو اس سنگ میل تک پہنچنے کے لیے صرف 12 رنز درکار تھے جو انہوں نے اپنی اننگز کی 13ویں گیند پر حاصل کرلیے۔ کوہلی نے یہ کارنامہ محض 251 اننگز میں انجام دیا۔ نمبر تین پر بیٹنگ کرتے ہوئے ان کی اوسط 61.55 ہے جبکہ اس پوزیشن پر وہ 48 سنچریز اور تقریباً 70 نصف سنچریز بھی بنا چکے ہیں۔ اس فہرست میں سابق آسٹریلوی کپتان رکی پونٹنگ 12 ہزار 662 رنز کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔ ان کے بعد سری لنکا کے سابق کپتان کمار سنگاکارا 9 ہزار 747 رنز کے ساتھ تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔ جنوبی افریقا کے جیک کیلس 7 ہزار 774 رنز اور نیوزی لینڈ کے کین ولیمسن 6 ہزار 504 رنز کے ساتھ بالترتیب چوتھی اور پانچویں پوزیشن پر موجود ہیں۔ تاہم کوہلی کے قریب قریب موجود ٹاپ 4 کھلاڑی انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائر ہوچکے ہیں اور اس فہرست میں موجودہ کرکٹرز کوہلی سے اتنا پیچھے ہیں کہ یہ ریکارڈ ٹوٹنے کے امکانات انتہائی معدوم ہیں۔ پاکستان کے 32 سالہ بابر اعظم 6 ہزار 054 رنز انگلینڈ کے 35 سالہ جو روٹ 5 ہزار 525 رنز کے ساتھ کوہلی کے ریکارڈ سے تقریباً 7 ہزار رنز دور ہیں۔ کوہلی کی 2026 میں بھی کارکردگی شاندار رہی ہے۔ نیوزی لینڈ سیریز سے قبل وہ 9 اننگز میں 552 رنز بنا چکے تھے جن میں دو سنچریز اور تین نصف سنچریز شامل ہیں۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل