Thursday, November 05, 2026
 

ڈیموکریٹس کی برتری نے پیٹ ہیگسیتھ کے لیے خطرے کی گھنٹی بجا دی

 



امریکی وسط مدتی انتخابات میں ایوان نمائندگان کا کنٹرول ڈیموکریٹس کے ہاتھ میں آنے سے وزیر جنگ پیٹ ہیگسیتھ کی مشکلات بڑھنے کا امکان ہے جبکہ ان کے خلاف مواخذے کی کارروائی میں بھی تیزی آسکتی ہے۔ امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈیموکریٹس کی کامیابی کے بعد پیٹ ہیگسیتھ کو کانگریس میں سخت سوالات اور ممکنہ مواخذے کی کوششوں کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ اس معاملے میں بعض ریپبلکن ارکان کی حمایت ملنے کے امکانات بھی ظاہر کیے جا رہے ہیں۔ رپورٹس کے مطابق کانگریس ارکان ایران کے ساتھ جنگ شروع کرنے کے فیصلے، اس کی حکمت عملی، جنگ کے اخراجات اور کانگریس کو اعتماد میں نہ لینے کے معاملے پر ہیگسیتھ سے جواب طلب کرنا چاہتے ہیں۔ دلچسپ امر یہ ہے کہ ہیگسیتھ کے خلاف مواخذے کی قرارداد ستمبر 2026 میں ڈیموکریٹس نے نہیں بلکہ ریپبلکن رکن کانگریس تھامس میسی نے پیش کی تھی۔   امریکی میڈیا کے مطابق اس قرارداد پر ممکنہ ووٹنگ سے بچنے کے لیے ریپبلکن قیادت نے ستمبر میں ایوان کا اجلاس مقررہ وقت سے پہلے ہی ختم کردیا تھا۔ اب ایوان میں ڈیموکریٹس کی برتری سے اس معاملے پر نئی سیاسی کشمکش پیدا ہونے کا امکان ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل