Thursday, November 05, 2026
 

لاہور، درجنوں تھانوں کے انچارج انویسٹی گیشنز کے تبادلے و تقرری کے احکامات جاری

 



ڈی آئی جی انویسٹی گیشن لاہور سید ذیشان رضا نے  شہر کے 37 تھانوں کے انچارج انویسٹی گیشنز کے تبادلے و تقرری کے احکامات جاری کئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق سب انسپکٹر فیاض احمد تبسم کو انویسٹی گیشن ہیڈکوارٹر سے انچارج  انویسٹی گیشن تھانہ برکی،سب انسپکٹر انصر نواز کو تھانہ برکی سے انچارج انویسٹی گیشن تھانہ ہربنس پورہ،انسپکٹر منصب خان کو تھانہ ہربنس پورہ سے انچارج  انویسٹی گیشن تھانہ نولکھا تبادلہ کر دیا گیا ہے۔ انسپکٹر یاسر بشیر کو تھانہ نولکھا سے انچارج تھانہ ڈیفنس بی سے لیڈی انسپکٹر مصباح حفیظ کوانچارج تھانہ فیصل ٹاؤن،لیڈی انسپکٹر جایبہ منصور کو تھانہ فیصل ٹاؤن سے انچارج تھانہ اچھرہ،انسپکٹر حسنین سلیم خان کو تھانہ اچھرہ سے کلوز انویسٹی گیشن ہیڈکوارٹرز اور انسپکٹر مظہر ہدایت کو انویسٹی گیشن ہیڈکوارٹرزسے انچارج تھانہ گجر پورہ تعینات کر دیا گیا ہے۔ انسپکٹر ممتاز حسین کو تھانہ گجر پورہ سے کلوز انویسٹی گیشن ہیڈکوارٹرز،انسپکٹر محسن رضا کو انویسٹی گیشن ہیڈکوارٹر سے انچارج تھانہ یکی گیٹ،لیڈی انسپکٹر عائشہ اعظم کو تھانہ یکی گیٹ سے کلوز انویسٹی گیشن ہیڈکورٹرز،انسپکٹر اسد آفتاب لنگاہ کو انویسٹی گیشن ہیڈکوارٹرز سے انچارج تھانہ ٹبی سٹی اور سب انسپکٹر عباس الحسن کو تھانہ ٹبی سٹی سے کلوز انویسٹی گیشن ہیڈکوارٹرز تعیناتی کا آرڈر جاری کر گیا۔؎ انسپکٹر عثمان اکرم کو انویسٹی گیشن ہیڈکوارٹرز سے انچارج تھانہ لوہاری گیٹ،انسپکٹر زوار حسین کو تھانہ لوہاری گیٹ سے کلوز انویسٹی گیشن ہیڈکوارٹرز،سب انسپکٹر ماجد حسین کو انویسٹی گیشن ہیڈکوارٹرز سے انچارج تھانہ بادامی باغ،انسپکٹر عامر افضل کو تھانہ بادامی باغ سے انچارج تھانہ شاہدرہ جبکہ انسپکٹر اختر علی کو تھانہ شاہدرہ سے کلوز انویسٹی گیشن ہیڈکوارٹرز تبادلہ کر دیا گیا ہے۔ انسپکٹر محمد رضا کو انویسٹی گیشن ہیڈکوارٹر سے انچارج تھانہ باغبانپورہ،انسپکٹر محمد شرجیل کو تھانہ باغبانپورہ سے انچارج تھانہ نواں کوٹ،انسپکٹر راشد محمود کو تھانہ نواں کوٹ سے کلوز انویسٹی گیشن ہیڈکوارٹرز،انسپکٹر اصغر علی کو انویسٹی گیشن ہیڈکوارٹرز سے انچارج تھانہ رائیونڈ اور انسپکٹر جمشید عباس کو تھانہ رائیونڈ سے انچارج تھانہ نشتر کالونی مقرر کیا گیا ہے۔ سب انسپکٹر غلام مرتضیٰ کو تھانہ نشتر کالونی سے کلوز انویسٹی گیشن ہیڈکوارٹرز،انسپکٹر محمد صدیق کو انویسٹی گیشن ہیڈکوارٹر سے انچارج انویسٹی گیشن تھانہ ساندہ،انسپکٹر قیصر عزیز کو انچارج انویسٹی گیشن تھانہ ساندہ سے انچارج انویسٹی گیشن تھانہ غازی آباد،انسپکٹر ناصر حمید کو انچارج انویسٹی گیشن تھانہ غازی آباد سے انچارج انویسٹی گیشن تھانہ ساؤتھ کینٹ جبکہ انسپکٹر نعیم اللہ خان کو انچارج انویسٹی گیشن تھانہ ساؤتھ کینٹ سے انچارج انویسٹی گیشن تھانہ کاہنہ تبادلہ کر دیا گیا ہے۔ انسپکٹر محمد اسلم شفیع کو انویسٹی گیشن ہیڈکوارٹرز سے انچارج انویسٹی گیشن تھانہ وحدت کالونی،سب انسپکٹر جمشید اسلم کو انچارج انویسٹی گیشن تھانہ وحدت کالونی سے کلوز انویسٹی گیشن ہیڈکوارٹرز،سب انسپکٹر علی رضا کوانچارج انویسٹی گیشن تھانہ مسلم ٹاؤن سے انچارج انویسٹی گیشن تھانہ سندر،انسپکٹر زاہد سلیم کوانچارج انویسٹی گیشن تھانہ سندر سے کلوز انویسٹی گیشن ہیڈکوارٹرز،لیڈی انسپکٹر سونیا ناہید کو ایس ایس او آئی یو ماڈل ٹاؤن سے انچارج انویسٹی گیشن تھانہ مسلم ٹاؤن،لیڈی انسپکٹر شفق منصور کو انچارج انویسٹی گیشن تھانہ ویمن ریس کورس سے انچارج ایس ایس او آئی یو سٹی ڈویژن،لیڈی انسپکٹر انعم رحمت کو فوکل پرسن ایس ایس او آئی یو انویسٹی گیشن ہیڈکوارٹرز،لیڈی انسپکٹر مبشرہ اکرم کو انچارج انویسٹی گیشن تھانہ ویمن ریس کورس،سب انسپکٹر انداز پاشا کو  تھانہ اکبری گیٹ سے انچارج تھانہ اکبری گیٹ تعینات کر دیا گیا ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل