Loading
شہر قائد میں جمعرات کی شب اورنگی ٹاؤن کے علاقے الطاف نگر بلاک اے گلی نمبر 3 میں فائرنگ سے نوجوان جاں بحق ہوگیا۔
جس کی لاش ایدھی کے رضا کاروں نے ضابطے کی کارورائی کے لیے عباسی شہید اسپتال پہنچائی۔
ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ مقتول کی شناخت 22 سالہ حمزہ علی کے نام سے کی گئی جسے سینے پر گولی لگی تھی۔
جبکہ واقعہ ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر پیش آنے کا بتایا جا رہا ہے ، پاکستان بازار پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے پیش آیا ہے جس کی وجہ کا تعین کیا جا رہا ہے ۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل