Sunday, November 08, 2026
 

ترک صدر اور ٹرمپ کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ، ایران امریکا کشیدگی اور یوکرین جنگ پر گفتگو

 



ترک صدر رجب طیب اردوان نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے، جس میں دوطرفہ تعلقات، ایران امریکا کشیدگی، روس یوکرین جنگ اور عالمی و علاقائی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ترک ایوان صدر کے شعبہ اطلاعات کے مطابق ہفتے کو ہونے والی گفتگو میں صدر اردوان نے امریکا کے ساتھ تعاون میں مزید اضافے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک آنے والے عرصے میں دوطرفہ تعلقات کو نئی رفتار دینے کے لیے مل کر کام کریں گے۔ اس موقع پر ترک صدر نے ایران اور امریکا کے درمیان کشیدگی ختم کرنے اور تنازعات کے حل کے لیے سفارت کاری کا راستہ اختیار کرنے پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ ترکیہ خطے میں امن کے فروغ کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے گا۔ روس اور یوکرین جنگ کے حوالے سے صدر اردوان نے امید ظاہر کی کہ سفارتی کوششوں میں تیزی سے مثبت نتائج سامنے آئیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ ترکیہ جنگ کے خاتمے کے لیے جاری اقدامات میں اپنا کردار ادا کرتا رہے گا اور کیف اور ماسکو دونوں کے ساتھ روابط بڑھانے کی اہمیت برقرار ہے۔ ترک صدر نے آرگنائزیشن آف ترکک اسٹیٹس (او ٹی ایس) کے سربراہی اجلاس کی حمایت پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا شکریہ بھی ادا کیا۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل