Sunday, November 08, 2026
 

بشریٰ بی بی کی علاج کے لیے ہائیکورٹ میں درخواست دائر

 



بشریٰ بی بی نے ذاتی خرچ پر ماہر ڈاکٹر سے علاج کی اجازت دینے کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائرکردی۔ عدالت سے استدعا کی فوری طور پر ماہر امراضِ چشم سے علاج کی اجازت دی جائے۔درخواستگزارکا موقف ہے آنکھوں کی حالت تیزی سے خراب ہو رہی ،جیل حکام سے تازہ اور جامع میڈیکل رپورٹ طلب کی جائے۔ علاوہ ازیں بیرسٹر سلمان صفدر نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں بیان حلفی جمع کراتے ہوئے بتایا جیل ملاقات کے دوران بشری بی بی کی آنکھوں کی حالت انتہائی نازک دکھائی دی، بشریٰ بی بی نے غیر معمولی طور پرگہرے سیاہ رنگ کے چشمے پہن رکھے تھے،میرے اور بانی کے کہنے پرانہوں نے چشمہ اتارا تو بظاہر شدید پریشان دکھائی دیں،مجھے محسوس ہوا بینائی شدید متاثر ہو چکی ہے ۔ بشریٰ بی بی نے خود بتایا وہ نہ تو سورج کی روشنی برداشت کر سکتی ہیں نہ مصنوعی روشنی ،وہ بغیر چشمے کے اپنی آنکھیں نہیں کھول سکتیں،ڈاکٹرز نے کہا15نومبرکے قریب ان کی آنکھوں کا ایک اورآپریشن کرنا ہوگا۔ سلمان صفدر نے190ملین پاؤنڈکیس میں بیان حلفی عدالت میں جمع کرا دیا۔دس نومبرکو سماعت مقرر ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل