Saturday, November 07, 2026
 

امریکا نے دوبارہ حملہ کیا تو دنیا بھر میں امریکی اثاثے نشانے پر ہوں گے، ایران کی دھمکی

 



تہران: ایران نے امریکا کو خبردار کیا ہے کہ اگر اس پر دوبارہ حملہ کیا گیا تو ایرانی فوج دنیا بھر میں امریکی اثاثوں کو نشانہ بنا سکتی ہے۔ تہران نے واضح کیا ہے کہ اس کارروائی کے لیے کسی جغرافیائی حد کی پابندی نہیں ہوگی۔ خبر رساں ادارے الجزیرہ کے مطابق ایرانی فوج کے ترجمان محمد اکرمینیا نے کہا ہے کہ امریکا کی جانب سے دوبارہ حملے کی صورت میں ایران نام نہاد ’امریکی دشمن‘ کے تمام اثاثوں کو نشانہ بنائے گا، چاہے وہ دنیا کے کسی بھی حصے میں موجود ہوں۔ ایرانی فوج کے ترجمان کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب ایران اور امریکا کے درمیان کشیدگی برقرار ہے اور دونوں ممالک کے درمیان ممکنہ فوجی تصادم کے خدشات پر عالمی سطح پر تشویش پائی جاتی ہے۔ Iran’s army spokesperson Mohammad Akraminia says that Iran would target all assets of the “American enemy without regard to any geographical restrictions” if it is attacked again. ???? LIVE updates: https://t.co/okO9GhCTEu pic.twitter.com/RdxShWI6OB — Al Jazeera English (@AJEnglish) November 6, 2026 ایران کے اس بیان سے ظاہر ہوتا ہے کہ تہران کسی نئے حملے کی صورت میں اپنے ردعمل کو صرف خطے تک محدود رکھنے کا عندیہ نہیں دے رہا۔ تاہم ترجمان نے اس بیان میں کسی مخصوص امریکی ہدف یا ممکنہ کارروائی کی تفصیلات نہیں بتائیں۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل