Loading
وزیراعظم شہباز شریف نے دیوالی کے موقع پر پاکستان سمیت دنیا بھر کی ہندو برادری کو دلی مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ روشنیوں کا یہ تہوار نفرت، عدم برداشت اور مایوسی کے اندھیروں پر روشنی کی فتح کی علامت ہے۔
دیوالی 8 نومبر کے موقع پر اپنے پیغام میں وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کی ہندو برادری قومی تشخص کا قابلِ قدر حصہ ہے اور ملک کی سماجی، ثقافتی اور اقتصادی ترقی میں اس کی خدمات لائقِ تحسین ہیں۔
شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان اپنے مذہبی اور ثقافتی تنوع پر فخر کرتا ہے، آئین تمام اقلیتوں کے مذہبی اور شہری حقوق کے تحفظ کی ضمانت دیتا ہے جبکہ حکومت بلاامتیاز مذہب و عقیدہ تمام شہریوں کی آزادیوں اور وقار کے تحفظ کے لیے پُرعزم ہے۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ مذہبی ہم آہنگی، باہمی احترام اور اتحاد کا فروغ ہم سب کی اجتماعی ذمہ داری ہے۔ پُرامن، جامع اور خوشحال معاشرے کی تعمیر کے لیے بین المذاہب ہم آہنگی، اخوت اور بھائی چارے کو مضبوط بنانا ہوگا۔
انہوں نے امید ظاہر کی کہ پاکستان کی ہندو برادری دیوالی کی خوشیاں بھرپور انداز میں منائے گی اور یہ تہوار معاشرے میں امن، خیرسگالی، خوشحالی اور امید کا پیغام عام کرنے کا ذریعہ بنے گا۔ وزیراعظم نے ہندو برادری کو دیوالی کی دلی مبارکباد بھی دی۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل