Sunday, November 08, 2026
 

شہر قائد میں نامعلوم سمت سے چلنے والی گولیوں کا سلسلہ بدستور جاری، 3 خواتین زخمی

 



شہر قائد میں نامعلوم سمت سے چلنے والی گولیوں کا سلسلہ بدستور جاری ہے ، مختلف علاقوں میں نامعلوم سمت کی گولیاں گھروں میں آکر لگنے سے 3 خواتین زخمی ہوگئیں۔ تفصیلات کے مطابق کورنگی سو کوارٹر گلی نمبر 16 میں گھر کے اندر فائرنگ سے 25 سالہ مومنہ زخمی ہوگئی۔ ابراہیم حیدری پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ نامعلوم سمت سے آنے والی گولی لگنے سے پیش آیا ہے۔ پیر آباد کے علاقے میانوالی کالونی قصبہ میں گھر کے اندر 45 سالہ زنتانیہ جبکہ اتحاد ٹاؤن کے علاقے امیر معاویہ چوک کے قریب گھر میں فائرنگ سے 30 سالہ صائمہ زخمی ہوگئی جنھیں فوری طبی امداد کے لیے عباسی شہید اور سول اسپتال لیجایا گیا۔ متعلقہ تھانوں کی پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں واقعات نامعلوم سمت سے آنے والی گولیاں لگنے سے پیش آئے ہیں اور اس حوالے سے مزید تفتیش کی جا رہی ہے ۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل