Sunday, November 08, 2026
 

کراچی، سرجانی ٹاؤن میں پولیس مقابلہ، زخمی سمیت 2 ملزمان گرفتار

 



سرجانی ٹاؤن کے علاقے یارو گوٹھ میں مبینہ پولیس مقابلے کے بعد پولیس نے زخمی سمیت دو ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا۔ پولیس کے مطابق مقابلے کے دوران ایک ملزم زخمی ہوگیا، جسے حراست میں لے کر طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ دوسرے ملزم کو بھی گرفتار کرلیا گیا۔ پولیس نے گرفتار ملزمان کی شناخت اختر اور واحد کے ناموں سے کی ہے۔ ملزمان کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔ پولیس کے مطابق واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں جبکہ گرفتار ملزمان کے سابقہ کرمنل ریکارڈ کی بھی جانچ کی جارہی ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل