Loading
صوبے کے دو حلقوں قومی اسمبلی کے این اے 77 گوجرانوالہ اور پنجاب اسمبلی کے پی پی 203 چیچہ وطنی میں ضمنی انتخابات کے لیے پولنگ آج صبح 8 بجے شروع ہوگی۔
گوجرانوالہ میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 77 میں ضمنی انتخاب کے لیے سیاسی جماعتوں اور امیدواروں کے درمیان سخت مقابلے کی توقع ہے۔ یہ نشست رکن قومی اسمبلی محمد بشیر ورک کے انتقال کے باعث خالی ہوئی تھی۔
دوسری جانب چیچہ وطنی کے صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی 203 میں بھی ضمنی انتخاب ہوگا۔ یہ نشست مسلم لیگ (ن) کے رکن پنجاب اسمبلی چوہدری محمد حنیف جٹ کے انتقال کے باعث خالی ہوئی تھی۔
اس حلقے میں مرحوم رکن اسمبلی کے صاحبزادے چوہدری اسد حنیف جٹ مسلم لیگ (ن) کے انتخابی نشان شیر پر میدان میں ہیں۔
دونوں حلقوں میں ضمنی انتخابات کے لیے انتخابی عمل صبح 8 بجے شروع ہوگا۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل