Sunday, November 08, 2026
 

سی ویو پر ڈائیننگ یوتھ رن ریس، 1500 سے زائد نوجوانوں کی شرکت

 



شہر قائد کے ساحلِ سمندر سی ویو پر ڈائیننگ یوتھ رن ریس کا انعقاد کیا گیا، جس میں نوجوان لڑکوں اور لڑکیوں کی بڑی تعداد نے بھرپور شرکت کی۔ پانچ کلومیٹر طویل ریس میں مردوں اور خواتین کے لیے الگ الگ کیٹیگریز رکھی گئی تھیں۔ منتظمین کے مطابق ریس میں ایک ہزار سے زائد نوجوان لڑکوں اور 500 سے زیادہ لڑکیوں نے حصہ لیا۔ مقابلے میں کامیابی حاصل کرنے والے شرکا کو سرٹیفکیٹس اور نقد انعامات دیے جائیں گے۔ منتظمین کا کہنا تھا کہ ریس کے انعقاد کا مقصد نوجوانوں کو صحت مند سرگرمیوں کی طرف راغب کرنا، کھیلوں کے رجحان کو فروغ دینا اور انہیں جسمانی فٹنس کی اہمیت سے آگاہ کرنا ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل