Tuesday, November 10, 2026
 

گروپ کیپٹن شہید عاصم طارق قتل کیس؛ دہشت گردی کی دفعات سے متعلق درخواست پر فیصلہ محفوظ

 



انسدادِ دہشت گردی عدالت اسلام آباد نے گروپ کیپٹن شہید عاصم طارق کے قتل کیس میں دہشت گردی کی دفعات کے حوالے سے درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔ جج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین نے کیس پر سماعت کی۔ وکلاء صفائی کی جانب سے دہشت گردی کی دفعات کے خلاف درخواست دائر کی گئی۔ وکیل صفائی نے دلائل دیے کہ اس کیس میں دہشت گردی کی دفعات نہیں لگتی، عدالت پہلے دہشت گردی کی دفعات کے حوالے سے فیصلہ کرے پھر گواہان کے بیانات کا فیصلہ ہوگا۔ پراسیکیوٹر راجا نوید کیانی نے کہا کہ عدالت پراسیکیوشن کے گواہان کے بیانات ریکارڈ کر سکتی ہے، اعلیٰ عدلیہ کے فیصلے موجود ہیں اور گواہان کے بیانات ریکارڈ ہو سکتے ہیں۔ جج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین نے ریمارکس دیے کہ میں پہلے درخواست پر فیصلہ کر لوں پھر گواہان کو دیکھ لیتے ہیں۔ عدالت نے محفوظ فیصلے تک سماعت میں وقفہ کر دیا۔ پولیس نے ملزم کے خلاف تھانہ مارگلہ میں مقدمہ درج کر رکھا ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل