Tuesday, November 10, 2026
 

بھارتی فوج کے نظم وضبط میں آر ایس ایس کی سیاست کے اثرات میں نمایاں اضافہ

 



بی جے پی اور آرایس ایس کے نظریات سے وابستہ سیاستدانوں نےبھارتی فوج کےاعلیٰ افسران کے بنیادی ملٹری پروٹوکول کو روند ڈالا. بھارتی نیوزایجنسی اے این آئی کی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بھارتی آرمی چیف اوردیگر جرنیل وزیر دفاع سے ملاقات کیلیے قطار میں کھڑے ہیں،جبکہ سیکیورٹی کمانڈوزانہیں گھورتے دکھائی دے رہے ہیں اورسلیوٹ تک نہیں کیا. آرایس ایس کے نظریات سےمتاثروزیردفاع کیساتھ فوٹوسیشن کےدوران بھارتی جرنیلوں کابارباراٹھنا اوربیٹھناعسکری آداب اورپیشہ ورانہ تربیت کے فقدان کو نمایاں کرتا ہے. بھارتی جریدہ دی وائر کے مطابق بھارتی فوج کو انڈینائزیشن کے نام پرآرایس ایس کے ہندوتوا نظریےسے ہم آہنگ اورنظریاتی طورپرتابع فورس بنانےکی کوششیں جاری ہیں.

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل