Loading
فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قائم کردہ ’بورڈ آف پیس‘ پر غزہ میں شدید بارشوں اور سیلاب سے پیدا ہونے والے انسانی بحران کی اصل وجوہات کو مسخ کرنے اور اسرائیل کے کردار کو مناسب طور پر اجاگر نہ کرنے کا الزام عائد کردیا ہے۔
حماس نے کہا ہے کہ غزہ میں ہزاروں بے گھر خاندانوں کے خیمے زیرِ آب آنے اور امدادی سامان کی شدید قلت کی بنیادی وجوہات میں اسرائیلی ناکہ بندی، امدادی سامان کی ترسیل میں رکاوٹیں اور جنگ بندی معاہدے کے انسانی ہمدردی سے متعلق وعدوں پر عمل درآمد نہ ہونا شامل ہیں۔
خبر رساں ادارے انادولو کے مطابق حماس نے اپنے بیان میں بورڈ آف پیس کی جانب سے غزہ میں سیلابی صورتحال پر جاری کردہ مؤقف کو تنقید کا نشانہ بنایا۔
حماس کا کہنا تھا کہ بورڈ نے اسرائیل کی جانب سے ضروری امدادی سامان غزہ میں داخل کرنے میں تاخیر کی نشاندہی تو کی، لیکن امن منصوبے پر عمل درآمد میں رکاوٹوں کی مکمل ذمہ داری اسرائیل پر عائد کرنے سے گریز کیا۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل