Loading
انڈر 19 ایشیا کپ کے بارہویں میچ میں نیپال نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
عمان کے الامیرات کرکٹ کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ کے لیے پاکستان ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے۔
فاسٹ بولر علی رضا کی جگہ محمد حذیفہ کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔
???? TOSS & PLAYING XI ????
Nepal U19 win the toss and opt to field first ????#PAKvNEP | #PakistanFutureStars | #U19AsiaCup pic.twitter.com/ggOAunfMx6
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) November 10, 2026
علی رضا اب انجری کا شکار ہونے والے عاکف جاوید کے متبادل کے طور پر رائزنگ اسٹارز ایشیا کپ میں ایمرجنگ ٹیم کی نمائندگی کریں گے۔
گروپ اے سے دفاعی چیمپئن پاکستان ٹیم پہلے ہی سیمی فائنل میں رسائی حاصل کرچکی ہے جبکہ نیپال کی ٹیم ایونٹ سے باہر ہوچکی ہے۔
آج بھارت اور یو اے ای کے درمیان کھیلے جارہے دوسرے میچ کی فاتح ٹیم سیمی فائنل میں رسائی حاصل کرلے گی۔
دوسری جانب گروپ بی سے افغانستان 6 اور سری لنکا 4 کے پوائنٹس کے ساتھ سیمی فائنل میں رسائی حاصل کرچکے ہیں۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل