Loading
امریکہ میں متعین پاکستان کے سفیر رضوان سعید شیخ نے کہا ہے کہ علامہ اقبال کی بصیرت افروز شاعری کے پاکستان کی قومی تاریخ اور شناخت پر انمٹ نقوش ہیں۔
علامہ اقبال کے یوم ولادت کے موقع پر سفارت خانہ پاکستان واشنگٹن ڈی سی میں خصوصی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سفیر رضوان سعید شیخ نے کہا کہ ہماری قومی زندگی کی فکری اساس اقبال کی بصیرت سے وابستہ ہے۔
رضوان سعید شیخ نے کہا کہ شاعرمشرق علامہ اقبال نے اپنی شاعری، افکار اور تصانیف کے ذریعے برصغیر کے مسلمانوں میں خودی، خود مُختاری اور خود ارادیت کا شعوربیدار کیا۔
پاکستانی سفیر کا کہنا تھا کہ اقبال کا تصورِ شاہین نوجوانوں کو جرأت، بُلند ارادے اور حُصولِ کمال کا درس دیتا ہے، علامہ اقبال نے اپنی نثر اور نظم کے ذریعے اس ملت کو جگانے کی کو شش کی جو نوآبادیت کے زیر اثر فکری اور ذہنی پابندیوں کا شکار تھی۔
تقریب میں سرکردہ پاکستانی کمیونٹی رہنماؤں، میڈیا نمائندگان اور زندگی کے مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے افراد نے بھر پور شرکت کی، مقررین اور شعراء نے علامہ اقبال کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل