Tuesday, November 10, 2026
 

کراچی؛ کپڑوں کی فیکٹری میں آتشزدگی، سامان جل کر خاکستر

 



نارتھ کراچی سیکٹر 12، پلاٹ نمبر ڈی پی 55 میں کپڑوں کی فیکٹری میں لگنے والی آگ پر قابو پا لیا گیا۔ سینٹرل کمانڈ اینڈ کنٹرول ریسکیو 1122 کو اطلاع موصول ہوتے ہی فائر اینڈ ریسکیو ٹیم مع ایمبولینس اور فائر بریگیڈ ٹرک جائے وقوعہ پر روانہ کی گئی۔ ریسکیو 1122 نے 3 فائز بریگیڈ گاڑیوں کی مدد سے آگ پر قابو پا لیا جبکہ کولنگ کا عمل جاری ہے۔ ترجمان ریسکیو 1122 کے مطابق آتشزدگی کے دورن فیکٹری میں رکھا سامان جل کر خاکستر ہوگیا جبکہ کسی جانے نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل