Loading
امریکی ایوان نمائندگان نے وزیر جنگ پیٹ ہیگسیتھ کے خلاف مواخذے کی قرارداد مسترد کر دی ہے۔
ایوان نمائندگان میں قرارداد کے حق میں 204 اور مخالفت میں 211 ووٹ پڑے۔
امریکی وزیر جنگ کے خلاف مواخذے کی قرارداد صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی اپنی ہی ری پبلکن پارٹی کے رکن تھامس میسی نے پیش کی تھی، تاہم ایوان میں مطلوبہ حمایت حاصل نہ ہوسکی۔
صدر ٹرمپ نے مواخذے کی صورت میں پیٹ ہیگسیتھ کی حمایت کا اعلان کیا تھا جبکہ ہیگسیتھ نے قرارداد کو محض ایک تماشا قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ اس کوشش سے انہیں کوئی فرق نہیں پڑے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ یہ کوشش امریکا کے تمام فوجیوں کے خلاف سازش ہے، فوجی آپریشن قانونی حیثیت رکھتا ہے اور امریکی تاریخ میں فوجی کارروائی کے دوران کسی وزیر جنگ کو عہدے سے نہیں ہٹایا گیا۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل