Loading
خیبرپختونخوا کے عوام نے مساجد کو دہشت گردی کے لیے استعمال کرنے والے عناصر کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسے لوگوں کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں۔
خیبرپختونخوا کے عوام مساجد کو دہشت گردی کے لیے استعمال کرنے والے عناصر کی ہر سطح پر کھل کر مذمت کر رہے ہیں۔ سوات، تیمرگرہ، کرک، بنوں اور چترال کے عوام نے دہشت گردوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ سوات اور وزیرستان میں مساجد کو دہشت گردی اور دھماکا خیز مواد کی تیاری کے لیے استعمال کرنا قابل مذمت ہے۔
عوام نے کہا کہ مساجد کو دہشت گردی کے لیے استعمال کرنے والے عناصر دینِ اسلام کی تعلیمات کی صریحاً خلاف ورزی کر رہے ہیں۔ دہشت گرد عناصر مساجد کو پناہ گاہ اور ڈھال بنا کر اپنے مذموم عزائم کو مذہبی رنگ دینے کی کوشش کرتے ہیں۔
عوام کے مطابق پاکستان مخالف بیرونی قوتوں کی سرپرستی میں دہشت گردی کی سازشیں بے نقاب کرنا ضروری ہے۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ اپنے اردگرد مشکوک افراد، سرگرمیوں اور سامان کی فوری اطلاع متعلقہ ریاستی اداروں کو دیں۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل