Loading
وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ سیاسی جماعتیں دیکھیں صوبوں کے حق میں عوامی سروے تو آگئے ہیں اب ریفرنڈم کروالیں۔
اسلام آباد میں این سی سی آئی اے کے ہیڈ کوارٹر میں میڈیا سے گفتگو کے دوران ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ صوبوں کے حق میں عوامی سروے تو آگئے ہیں، سیاسی جماعتیں عوامی رائے کا احترام کرتے ہوئے ریفرنڈم کروالیں۔
محسن نقوی نے کہا کہ میں بلاول کی بات سے متفق ہوں کہ اگر عوام کہتے ہیں تو صوبے بننے چاہیئں اور میں اس معاملے میں 100 فیصد عوامی ریفرنڈم کے نتیجے کے ساتھ ہوں گا۔
انہوں نے کاہ کہ تمام جماعتوں کی ’رائے بالکل ضروری ہے‘ جس کو رد نہیں کیا جاسکتا مگر صوبوں کے معاملے کا بہترین حل ریفرنڈم کے ذریعے عوام کی رائے لینا ہے کیونکہ سروے کے نتائج سے تو واضح ہے کہ عوام کی اکثریت صوبے بنانے کے حق میں ہے۔
وزیرداخلہ نے کہا کہ ہم سب جمہوریت اور عوام کی بالادستی کی بات کرتے ہیں، اگر عوام صوبوں کے حق میں رائے دیں تو اسے تسلیم کیا جانا چاہیے، پیپلز پارٹی کی اپنی مرضی ہے، وہ عوام کی رائے لے یا اگر اس سے بہتر کوئی راستہ سمجھتی ہے تو وہ اختیار کرے۔
انہوں نے کہا کہ سسٹم ری سیٹ ہونے کے معاملے پر بلاول اور میں ایک پیج پر ہیں جبکہ میری ذاتی خواہش ہے کہ پورا سسٹم ری سیٹ ہو تاکہ چیزیں بہتری کی طرف جاسکیں۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل