Loading
پنجاب کے ضلع اٹک میں تھانہ فتح جنگ میں بچوں کی لڑائی سے شروع ہونے والا تنازع شدت اختیار کر گیا جہاں دو طرفہ فائرنگ کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔
آئی جی پنجاب عبدالکریم نے اٹک میں پیش آنے والے تہرے قتل کے واقعے کا نوٹس لیا اور آر پی او راولپنڈی سے رپورٹ طلب کرلی ہے اور ڈی پی او اٹک کو فائرنگ میں ملوث ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم بھی دیا ہے۔
پولیس کے مطابق ڈی پی او اٹک، سینئر پولیس افسران، فرانزک اور انوسٹی گیشن ٹیمیں موقع پر موجود شواہد اکٹھے کر لیے ہیں۔
واقعے کے حوالے سے بتایا گیا کہ فائرنگ میں جاں بحق ہونے والوں میں 28 سالہ سامن، 55 سالہ عامر عزیز اور 36 سالہ صابر شامل ہیں۔
ڈی پی او اٹک علی بن طارق نے بتایا کہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں اور ملزمان کو جلد گرفتار کر لیں گے۔
قبل ازیں آر پی او راولپنڈی بابر سرفراز نے الپا نے تھانہ فتح جنگ کے علاقے میں بچوں کی لڑائی پر تہرے قتل کے واقعے کا نوٹس لیا اور آر پی او کی سینئر پولیس افسران کو فوری موقع پر پہنچنے کی ہدایت کی اور پی ایف ایس اے ٹیم کے ذریعے تمام شواہد اکٹھے کرنے اور واقعے کے تمام پہلوؤں پر جامع تحقیقات یقینی بنانے کے احکامات دیے ہیں۔
آر پی او راولپنڈی نے واقعے میں ملوث ملزمان کو فوری گرفتار کرنے کے احکامات جاری کردیے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل