Thursday, November 12, 2026
 

ایم کیو ایم رہنما رؤف صدیقی اور اہلیہ مدینہ کے قریب ٹریفک حادثے میں زخمی

 



مدینہ منورہ: ایم کیو ایم کے رہنما و سابق صوبائی وزیر رؤف صدیقی اور ان کی اہلیہ سعودیہ عرب میں ٹریفک حادثے میں زخمی ہوگئے جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق ‎سابق صوبائی وزیر برائے صنعت و تجارت سندھ رؤف صدیقی اپنے اہلِ خانہ کے ہمراہ مکہ مکرمہ سے مدینہ منورہ جا رہے تھے کہ مسجدِ قبا کے قریب ان کی گاڑی کو حادثہ پیش آ گیا۔ حادثے میں رؤف صدیقی اور ان کی اہلیہ زخمی ہوگئے، امداد کارروائی کرتے ہوئے انہیں اسپتال مدینہ منورہ کے مواسات اسپتال میں منتقل کردیا گیا جہاں وہ زیر علاج ہیں۔.

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل