Loading
امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگسیتھ اور ان کے ساتھیوں کو شہدا کی یادگار پر با ادب اور خاموش کھڑے ہونے کے بجائے ہنسنا اور غیر ضروری باتیں کرنے پر وہاں موجود فوجی پہرے دار نے سب کے سامنے سخت لہجے میں خاموشی اور احترام برقرار رکھنے کی تنبیہ کردی۔
برطانوی اور امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق یہ واقعہ بدھ کو یومِ سابق فوجی اہلکاران کے موقع پر آرلنگٹن قومی قبرستان میں پیش آیا جہاں صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور دیگر اعلیٰ حکام نے جنگوں میں ہلاک ہونے والے فوجیوں کی یادگار پر پھولوں کی چادر چڑھائی۔
امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگسیتھ اپنی اہلیہ جینیفر، چیف آف اسٹاف رکی بوریہ اور دیگر اعلیٰ معاونین کے ہمراہ نامعلوم فوجی کی یادگار پر تصاویر بنوا رہے تھے۔ اسی دوران گروپ کے بعض افراد کے ہنسنے اور باتیں کرنے کی آوازیں سنائی دیں۔
https://www.facebook.com/ABCNews/videos/secretary-hegseth-reprimanded-at-arlington-national-cemetery/1097939266445676/
اس پر وہاں پہرہ دینے والے فوجی اہلکار نے گشت روک کر گروپ کی جانب رخ کیا اور بلند آواز میں کہا کہ تمام افراد ہر وقت خاموشی اور احترام کا ماحول برقرار رکھیں۔
واقعے پر امریکی وزارت دفاع کے ترجمان شان پارنیل نے کہا کہ وزیر دفاع اور ان کا محکمہ ہمیشہ امریکی فوجیوں کی قربانیوں کا احترام کرتے ہیں۔
ان کے بقول فوجی اہلکار نے سب کو مناسب طور پر نظم و ضبط برقرار رکھنے کی یاد دہانی کرائی۔
یاد رہے کہ آرلنگٹن قومی قبرستان میں واقع نامعلوم فوجی کی یادگار امریکا کی مقدس ترین فوجی یادگاروں میں شمار ہوتی ہے جہاں نامعلوم امریکی فوجیوں کی تدفین کی گئی ہے۔
اس مقام پر چوبیس گھنٹے فوجی پہرہ دیتے ہیں اور مقام پر خاموشی اور احترام برقرار رکھنا لازمی ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل