Thursday, November 12, 2026
 

لو ٹرائی اینگل؛ نئی محبوبہ نے اپنے بوائے فرینڈ کی سابق معشوقہ کو قتل کردیا

 



برطانیہ میں محبت اور رقابت کے ایک غیر معمولی واقعے میں 16 سالہ لڑکی کو اس کے سابق بوائے فرینڈ کی نئی محبوبہ نے چاقو کے وار کرکے قتل کردیا۔ برطانوی میڈیا کے مطابق چلو واٹسن ڈرینسفیلڈ کو رواں سال 28 مارچ کو لیڈز کے علاقے آسٹورپ میں چاقو کے پانچ وار کرکے قتل کیا گیا تھا۔ قاتلہ اور مقتولہ ایک ہی لڑکے بلیک ڈولنگ سے محبت کرتی تھیں۔ بلیک ڈولنگ پر الزام ہے کہ اس نے چلو کو ٹیکسی میں جائے وقوعہ تک پہنچایا جہاں 18 سالہ کائلا اسمتھ نے چلو واٹسن کو چاقو کے وار کرکے قتل کردیا۔ عدالت کو بتایا گیا کہ اُس نے حملے سے قبل مقتولہ کو للکارتے ہوئے کہا تھا ’’آؤ بڑی لڑکی‘‘ جبکہ واردات کی سی سی ٹی وی ویڈیو بھی عدالت میں پیش کی گئی۔ لیڈز کراؤن کورٹ میں سماعت کے دوران استغاثہ نے بتایا کہ قاتلہ کائلا نے واردات سے کچھ دیر قبل اپنے ایک دوست کو پیغام بھیجا تھا کہ وہ چلو کو چاقو مارے گی۔ بعدازاں وہ گھر سے نکل کر مقتولہ کی طرف بڑھی اور اسے للکارا۔ استغاثہ کے مطابق کائلا نے مقتولہ کی گردن اور کمر پر پانچ وار کیے جبکہ آرچی رائکرافٹ نے مبینہ طور پر واقعے کی ویڈیو بنانے کی کوشش کی۔ عدالت کو بتایا گیا کہ حملے کے 37 منٹ بعد ایمبولینس طلب کی گئی اور چلو اسپتال میں دم توڑ گئی۔ کائلا نے چلو کو چاقو مارنے اور اس کی موت کا سبب بننے کا اعتراف کیا ہے تاہم قتل کی نیت سے انکار کرتے ہوئے غیر ارادی قتل کا جرم قبول کیا ہے۔    

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل