Thursday, November 12, 2026
 

چڑیوں کے چہچہانے کی آوازیں کیوں نہیں آتیں؟ لاہور ہائیکورٹ کا محکمہ لائیو اسٹاک سے جواب طلب

 



لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شہرام سرور چوہدری نے پرندوں اور جانوروں کے تحفظ کے لیے کیے گئے اقدامات پر مشتمل دو سال کی مفصل رپورٹ سمیت سینئر افسر محکمہ لائیو سٹاک کو طلب کرلیا۔ عدالت نے پرندوں اور جانوروں کی زندگیوں کو محفوظ نہ بنانے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے محکمہ لائیو سٹاک کے اقدامات پر عدم اطمینان ظاہر کر دیا۔ عدالت نے استفسار کیا کہ پرندوں اور جانوروں کی زندگیوں کو محفوظ بنانے کے لیے کیا اقدامات کیے گئے؟ عدالت نے ریمارکس دیے کہ دو سال پہلے شہر میں چڑیوں کے چہچہانے کی آوازیں آتی تھیں، اب کبھی کسی نے ان پرندوں کے چہچہانے کی آوازیں سنیں؟ صبح صبح پرندوں کے چہچہانے کی آوازیں بھی ختم ہوتی جا رہی ہیں،پرندوں کا تحفظ ریاست کی ذمہ داری ہے۔ عدالت نے اس نوعیت کی تمام درخواستیں یکجا کرنے کی سفارش کرتے ہوئے فائل چیف جسٹس ہائیکورٹ کو بھجوا دی۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل