Friday, November 13, 2026
 

جان ریمبو نے بیٹوں سے متعلق وائرل بیان پر وضاحت پیش کردی

 



جان ریمبو کے نام سے مشہور پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار افضل خان ایک بار پھر خبروں کی زینت بن گئے ہیں۔ اداکار نے اپنے مقبول ڈرامے ’گیسٹ ہاؤس‘ سے شہرت حاصل کی جبکہ فلمی دنیا میں بھی اپنی منفرد اداکاری کے باعث خاص پہچان بنائی۔ ان کی مشہور فلموں میں چور مچائے شور، منڈا بگڑا جائے اور ہاتھی میرا ساتھی شامل ہیں۔ حال ہی میں افضل خان کا ایک پرانا انٹرویو سوشل میڈیا پر وائرل ہوا جس میں وہ اپنے والد کو یاد کرتے ہوئے جذباتی نظر آئے اور نوجوانوں کو والدین کے ساتھ زیادہ وقت گزارنے کا مشورہ دے رہے تھے۔ تاہم بعض سوشل میڈیا پیجز نے ان کے بیان کو غلط انداز میں پیش کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ ان کے بیٹے انہیں وقت نہیں دیتے۔         View this post on Instagram                       اس پر جان ریمبو نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ ان کے بیٹے احسن اور زین انتہائی فرمانبردار اور بہترین بچے ہیں۔ انہیں اپنے بیٹوں پر فخر ہے اور وہ ان کے بارے میں پھیلائی جانے والی غلط خبروں سے دکھی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پرانے انٹرویو میں وہ صرف اپنے والد کے ساتھ وقت گزارنے کے تجربے کی بنیاد پر نوجوان نسل کو نصیحت کر رہے تھے۔         View this post on Instagram                       دوسری جانب مداحوں کا کہنا ہے کہ افضل خان کو اپنے بیٹوں کے حوالے سے وضاحت دینے کی ضرورت نہیں کیونکہ لوگ ان کے بچوں کی اچھی تربیت سے پہلے ہی واقف ہیں۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل