Loading
قندھارمیں افغان طالبان اہلکاروں کے ادویات مارکیٹوں میں آپریشن ہوا جس میں پاکستانی ادویات ضبط کرنے کیخلاف شہریوں نے پرتشدد مظاہرے کئے.
مظاہرین کی جانب سے طالبان اہلکاروں کیخلاف شدید مزاحمت کی گئی اور گاڑیوں کو ڈنڈوں اور پتھروں سے نشانہ بنایا.
افغان طالبان اہلکاروں نے احتجاج کرنے والے22 تاجروں اور ملازمین کو بھی گرفتار کرلیا.
منشیات حکام بشمول وزارت صحت کے ترجمان شرافت زمان امرخیل نے کا کہنا تھا کہ افغانستان میں داخل ہونے والی پاکستانی ادویات کا ایک بڑا حصہ جعلی، غیر معیاری یا مناسب ریگولیٹری کنٹرولز پر پورا نہیں اترتا، جس سے صحت عامہ کو براہ راست خطرات لاحق ہیں۔
واضح رہے کہ افغانستان بنیادی طبی سہولیات کی فراہمی کے لیے درآمدی ادویات پر انحصار کرتا ہے، جن میں 70 فیصد پاکستان سے آتی ہیں.
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل